Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

اسموگ ڈائیٹ: پریشانیوں سے بچیے غذا کےذریعے

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

خوراک بھوک ختم کرنے کا کام دیتی ہے تو کبھی دوا بھی بن جاتی ہے اور اگر اسے اسموگ کے دنوں میں دوا بنا لیا جائے تو کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

اسموگ کے چھوٹے چھوٹے نہ نظر آنے والے  ذرات انسانی جسم  کے بہت بڑے دشمن ہیں۔ کرونا ہو یا اسموگ ماہرین غذا قوت مدافعت کو  بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں تاکہ انسانی جسم ان بیماریوں پر بہتر طریقے سے قابو پاسکے۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم کے لیے پانی بہت اہم ہے اس لیے اسموگ کے دنوں میں اس کا استعمال مختلف شکلوں میں بڑھایا جا سکتا ہے۔ مختلف  پھلوں کے جوسز اور قہوہ کا استعمال بھی ان دنوں میں انسانی جسم کے لیے اچھا ہے۔

علاوہ ازیں خشک میوہ جات کا استعمال اور چکنائی کے استعمال میں کمی سے بھی اسموگ کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

سردیو ں کی شاموں میں خاندان کے سب لوگ جب اکٹھے بیٹھیں تو قہوہ اور خشک میوہ جات ایک دوسرے کو قریب لانے  میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ایک اچھی غذا بھی ہے اور  اسموگ کے خلاف  دوا بھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube