Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کوئٹہ: نازیبا ویڈیوز بناکرلڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے 2بھائی گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں پولیس نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے ملزم کو بھائی سمیت  گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی قائد آباد تھانہ عاصم شاہ کے مطابق پولیس نے کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں پر تشدد، نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنیوالے ملزم ہدایت اللہ خلجی کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل، ٹیبلٹ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس اسٹیشن قائد آباد کوئٹہ میں ایک خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ ان کی دو بیٹیوں کو ملزم ہدایت اللہ خلجی بلیک میل کرتا ہے، اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکیوں کو اغواء کیا اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنالیں۔ خاتون نے پولیس کو ثبوت کے طور پر کچھ ویڈیوز بھی فراہم کی ہیں۔

ڈی ایس پی قائد آباد تھانہ کے مطابق کارروائی میں ملزم کے بھائی خلیل خلجی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان پر لڑکیوں کو اغواء کرنے کا بھی الزام ہے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ،

دوسری طرف مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ الزام لگارہی ہے کہ کچھ لوگ ایک سال سے اس پر تشدد کرکے زبردستی جسم فروشی کا کام کرواتے ہیں، وہ یہ کام نہیں کرنا چاہتی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ دانیال نامی لڑکے نے اس کی غیراخلاقی ویڈیو اور تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہیں، پولیس اور حکام مدد کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube