Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

محکمہ موسمیات نےبرفباری اوربارش کی پیش گوئی کردی

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ہفتہ کی شام یا رات سےمغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا۔سلسلے کےباعث کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، شمالی پنجاب، جہلم، لاہور، کوئٹہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں رات میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ جبکہ اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube