Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس، تحریری حکم نامہ جاری

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lhr smog 2

فوٹو: آن لائن

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

جمعہ کو جسٹس شاہد کریم نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کی جارہی ہے۔ ٹیپا کی جانب سے بھی عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 سی ٹی او رپورٹ کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے اورجرمانہ بڑھانے کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں۔جرمانوں کے لیے مجسٹریٹ کی تعیناتی کے بارے میں ڈپٹی رجسٹرار سیشن جج کو آگاہ کریں۔

اس کے علاوہ سرکاری وکیل نے قصور کے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی اسموگ کےتدارک کے لیے فوری اقدامات کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube