Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

سربیامیں پاکستانی سفارت خانےکےسوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے حکومت مخالف ٹویٹ نے کھلبلی مچادی۔ دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ سفارت خانے کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

تین دسمبر کی صبح 10 بج کر 56 منٹ پر سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ویری فائڈ اکاؤنٹ کی جانب سے حکومت مخالف ٹویٹ کی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث عمران خان کی حکومت کیا سمجھتی ہے کہ سرکاری افسران خاموش بیٹھ کر آپ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کے افسران اور عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور ان کے بچوں کو فیس ادا نہ کرنے پر تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیا ہے۔

ٹویٹ میں طنزیہ کہا گیا ہے کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ ٹویٹ کے ساتھ عمران خان کے مشہور بیان، آپ نے گھبرانا نہیں ہے پر مبنی گانا بھی منسلک کیا گیا ہے۔ ٹویٹ کے ساتھ ایک اور پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان ،ہم معذرت خواہ ہیں مگر ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

 ٹویٹ منظر عام پر آنے کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سربیا میں سفارت خانے کے ٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور اس پر پوسٹ کئے گئے میسجز کا سفارت خانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کیبنٹ ڈویژن کے سینئرجوائنٹ ڈائریکٹر اور 21 گریڈ کے افسر حماد شمیمی نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور افغان طالبان کے درمیان یہ بات مشترک ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں حکومت چلانے کےلیے اقدامات سوچ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ دونوں کی امیدوں کا محور آبپارہ ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے ان بیانات کی ایف آئی اے کے ذریعے انکوائری کروانے کا حکم دیا اور ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔

حماد شمیمی کے یہ بیانات اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی سرکاری افسران کو دی جانے والی سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Serbia,Pakistan Embassy,Hacked,ٹوئٹر،سربیا،ہیک
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube