Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں سردی کی لہر کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر میں شدت اگلے ہفتے سے شروع ہوگئی۔

سما کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کے دوران چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔

کراچی میں سردی میں شدت سے متعلق سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں شدید سردی کی پہلی لہر 6 سے 7 دسمبر تک شروع ہوجائے۔ جس کے بعد بتدریج کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں سردی کب تک قیام کرے گی ؟ اس سوال کے جواب میں چیف میٹرو لوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں اس دفعہ سردی جنوری کے آخر تک برقرار رہے گی، جب کہ جنوری میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں سرد ترین مقام اسکردو ہے جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔

میٹ آفس کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جب کہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

اتوارہفتہجمعہکم سے کم درجہ حرارتہوا میں نمیشہر

01-03

01-03

00-02

3 °C44%کوئٹہ

15-17

15-17

14-16

14 °C84%گوادر

-02-00

-02-00

-03--01

-2 °C59%قلات

15-17

15-17

14-16

15 °C17%تربت

15-17

15-17

14-16

15 °C90%جيوانى

09-11

09-11

08-10

9 °C81%سبی

13-15

13-15

12-14

12 °C25%نوکنڈی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ہفتہجمعہکم سے کم درجہ حرارتہوا میں نمیشہر

18-20

18-20

17-19

17 °C43%کراچی

16-18

16-18

15-17

16 °C61%حیدر آباد

12-14

12-14

11-13

11 °C88%سکھر

15-17

15-17

14-16

14 °C58%ٹھٹھہ

11`-13

11`-13

10-12

10 °C94%موہنجوڈاڑو

10-12

10-12

09-11

10 °C82%دادو

11-13

11-13

10-12

11 °C77%مٹھی

12-14

12-14

11-13

12 °C83%نوابشاہ

اتوارہفتہجمعہکم سے کم درجہ حرارتہوا میں نمیشہر

-05--03

-05--03

-06--04

-5 °C79%گلگت

-09--07

-09--07

-10--08

-9 °C56%سکردو

-04--02

-04--02

-05--03

-4 °C50%استور

-03--01

-03--01

-04--02

-3 °C58%ہنزہ

موٹر وے اور دھند

شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، تاہم حدِ نگاہ بہتر ہونے پر اسے کھول دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث ملتان خانیوال اور خانیوال عبدالحکیم موٹر وے صبح کے اوقات میں بند کی گئی۔

موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے صوابی انٹر چینج، ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم انٹر چینج اور ایم فائیو شیر شاہ انٹر چینج سے رکن پور تک بند کی گئی۔

سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان انٹر چینج سے کٹلانگ انٹر چینج تک بند کی گئی۔

دھند کے باعث موٹر وے کی بندش کی وجہ سے موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube