Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

اہم خبر:گاڑیوں کی درآمد پر6 ماہ کیلئے پابندی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

حکومت نے منی بجٹ لانے کی تيارياں شروع کر ديں۔ ساڑھے تین سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی بل زیر غور۔ گاڑیوں کی درآمد پر چھ ماہ کیلئے پابندی۔ قيمتی موبائل فونز۔ لگژری اشیاء پر ٹيکس شرح سترہ فیصد تک بڑھانے کی تجویز۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گردشی قرضے میں ايک سو انتاليس ارب روپے کا اضافہ۔ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ دو ہزار چار سو انيس ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سال کے اختتام تک گردشی قرضے میں پانچ سو انتيس ارب روپے کمی کا تخمینہ۔

معاشی بساط پر مہروں کی تبدیلی۔ جتنے سال اس سے ڈبل تبدیلیاں۔ تبدیلی سرکار کے دور میں معاشی ٹیم میں بار بار تبدیلی لیکن معیشت پھر بھی زبوں حال۔ اب تک چار وزرائے خزانہ بدلے جا چکے۔ 7 چیئرمین ایف بی آر آئے، چھٹَی بار سيکريٹری خزانہ کو بھی تبديل کرديا گيا۔

وزيراعظم نے حکومتی ارکان کو ہدايت دے دی کہ پبلک اکاؤنٹس کميٹی ميں جائيں، سابق حکومت کی کرپشن کو سامنے لائيں۔ اپنی حکومت کی کرپشن بھی بے نقاب کريں۔ اجلاس ميں بولے کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں۔ کرپشن کی حمایت کرنے والوں سے کوئی رعایت مت کريں۔ کوئی مٹی ڈالنے کی کوشش کرے تو مجھے بتائیں۔

ملک میں کرونا سے مزید آٹھ مریض انتقال کرگئے۔ این سی اوسی کے مطابق چوبيس گھنٹےمیں چھياليس ہزار چار سو ستاوں کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ تين سو اکانوے نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسزکی شرح اعشاريہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دنيا ميں کورونا وائرس ايک بار پھر قہر ڈھانے لگا۔ امريکا ميں چوبيس گھنٹے کے دوران ايک لاکھ سے زيادہ کيسز رپورٹ۔ سولہ سو بتيس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برطانيہ ميں اڑتاليس ہزار نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ ايک سو باہتر افراد ہلاک۔ روس ميں بارہ سو افراد جان کی بازي ہار گئے۔ بتيس ہزار نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

خيبر پختونخوا اور پنجاب کے ميدانی علاقے شديد دھند کي لپيٹ ميں موٹر ويز بند کردي گئيں ۔ ايم ون پشاور سے صوابي ۔ ايم تھری سمندری سے درخانہ ايم فور شير شاہ سے عبدالحکيم ۔ ايم فائيو شير شاہ سے رکن پور اور سوات ايکسپريس وے چکدرہ سے کرنل شیر خان تک بند کی گئی۔ موٹر وے پوليس کا ديگر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو احتياط اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ۔

ہم سندھ حکومت کے نمائندے ہيں ہمارا سی اين جی اسٹيشن کون بند کراسکتا ہے خير پور کے علاقے کوٹ ڈيجي ميں پابندي کے باوجود سی اين جي اسٹيشن کھلا رکھنے والوں نے سرکاری حکام کو ہی اغوا کرليا۔ قانون نافذ کرنے والوں نے پانچ گھنٹے بعد بازیاب کروایا ۔ وسان سی این جی کو سیل کردیا گيا۔

بلدیاتی ایکٹ کسی صورت قبول نہیں ۔ نئے بلدياتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی آج شہر بھر ميں مظاہرے کرے گی ۔ پی ٹی آئی نے بھی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فيصلہ کرليا۔ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ آج آئینی درخواست دائر کريں گے۔

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ميں معاملات طے ۔۔۔ نئے سیٹ اپ پر اتفاق کر لیا گیا ۔۔۔ پنجاب میں گيارہ میٹروپولیٹین کارپوریشنز ۔۔ پچيس اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔

انگوٹھا نہيں لگے گا، بٹن دبے گا۔ سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکيں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے انتخابي اصلاحات بل پر دستخط کر ديئے۔ وزيراعظم کو مبارکباد دی۔ بولے پورے 5 سال دھاندلی کے چکر ميں گزر جاتے ہيں۔ اب يہ قصہ ختم کريں۔ شبلی فراز نے کہا اليکشن ای وی ايم سے کرانے کيلئے ابھی کافی وقت ہے۔ فواد چوہدری کہتے ہيں اليکشنز ای وی ايم پر ہوں گے تو جتنے مانگيں گے، اتنے فنڈز مليں گے۔

مريم نواز کی نئی آڈيو آنے والی ہے۔ شہباز گل نے بڑا دعویٰ کر ديا۔ بولے نئی ويڈيو آئے گی۔ تہلکہ مچائے گی۔ ن ليگ اسی وجہ سے پريشان اور مہنگائی پر جھوٹے سچے اعداد و شمار پيش کر رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا عویٰ ہے کہ اسٹاک مارکيٹ گر گئی، بے پناہ مہنگائی ہوگئی۔ حالات کو درست کرنے کا راستہ فوری اليکشن ہيں۔ فواد چوہدری نے جواب ديا مہنگائی تو آپ کی وجہ سے ہے۔

آرمي چيف کا جہلم چھاؤنی کا دورہ۔ شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ نشانے بازوں کی کارکردگی کو سراہا۔ مہارت کو پيشہ ور سپاہی کی پہچان قرار ديا۔ سپہ سالار نے خود بھی پستول سے فائرنگ کرکے مہارت دکھائی۔

پہلے ٹيسٹ ميں کاميابی۔ دو ميچوں کی سيريز کا آخری ٹيسٹ کل ہوگا۔ قومی ٹيم کي ڈھاکا ميں جم کر پريکٹس۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کيلئے قومی ٹيم کا اعلان۔ شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم اسکواڈ میں شامل نہیں۔ حسن علی کو آرام دے ديا گيا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube