Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

این اے 133: پولیس نے بدمعاشوں کی فہرست بنالی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور میں پولیس نے این اے 133 کے حساس پولنگ اسٹینش والے علاقوں کے بدمعاشوں کی فہرستیں مرتب کرلیں جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

پولیس کے مطابق جن علاقوں میں لڑائی جھگڑے کا خدشہ ہے ان میں  پنڈی راجپوتاں، لیاقت آباد، سمسانی، گرین ٹاؤن اورٹاؤن شپ شامل ہیں۔

یہ فہرستیں پولیس کے مطابق ممکنہ شرپسندی روکنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں جبکہ حلقہ کے ريکارڈ يافتہ بدمعاشوں کونظربند کرنےپربھی غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی سینیٹراعجازچوہدری نے پولیس کے اقدامات کو تنقید  کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا نام ایسی فہرستوں میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ یہ نشست 11 اکتوبر کو اس وقت خالی ہوئی جب ایم این اے پرویز ملک جو  نون لیگ کے پنجاب کے صدر بھی رہے کا انتقال ہوگیا تھا۔ وہ لاہور سے 5 مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔ گزشتہ مرتبہ وہ سن 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ شائستہ پرویز اور صاحبزادے علی پرویز ملک بھی قومی اسمبلی کے اراکین ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube