Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

بن قاسم پورٹ پر لنگرانداز جہارپر فلپائنی شہری مردہ پایاگیا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں واقع بندرگاہ پورٹ بن قاسم پر لنگر انداز جہاز سے جمعرات کو ایک فلپائنی شخص کی لاش ملی ہے۔

پورٹ کے طبی حکام کے مطابق ایک شپنگ ایجنٹ نے انتظامیہ کو یکم دسمبر کی رات 8 بجے فون کرکے  جہاز ’کارمین سیٹا‘ پر ایک شخص کے انتقال کی اطلاع دی۔

انتظامیہ کے مطابق جہاز 2 دسمبر کی صبح 9 بج کر 30 منٹ پر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا۔

پورٹ بن قاسم انتظامیہ کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق متوفی کی شناخت بیگاسو راؤل کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 65 برس تھی۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق متوفی کی شناخت بیگاسو راؤل کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 65 برس تھی جبکہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کے کپتان سے مرنے والے کارکن کی صحت سے متعلق تمام دستاویزات، اس کا نکتہ نظر اور واقعے کی تفصیلات طلب کی گئیں، کپتان کی جانب سے متعددی مرض کے خطرات کو رد کرنے پر جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی۔

بن قاسم پورٹ کے طبی حکام کے مطابق انہوں نے جہاز کا معائنہ کیا تاہم انہیں وہاں متعددی مرض کی کوئی علامات ملیں اور نہ ہی جہاز پر عوامی صحت پر اثرات سے متعلق مزید کچھ ملا۔

متوفی غیرملکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردی گئی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جے پی ایم سی کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کچھ شبہات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی ایک تصویر موصول ہوئی ہے، اس کا چہرہ بگڑا ہوا اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل آفیسر (ایم ایل او) نے پوسٹ مارٹم کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں پورے جسم کا ایکسرے کرالیا گیا۔ ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ ہم نے پورے جسم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل پولیس سرجن نے کہا کہ ہمارے پاس کرونا وائرس کی تصدیقی کی سہولت موجود نہیں لیکن بن قاسم پورٹ کے طبی حکام کی جانب سے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دینے کے باوجود ایم ایل او یقیناً پھیپھڑوں کے نمونے لیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube