Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

خلیج بنگال میں موجودہواکاکم دباؤسمندری طوفان میں تبدیل ہونےکاامکان

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کو جواد کا نام دیا جائے گا۔ یہ نام سعودی عرب کا تجویز کردہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہوا کا یہ کم دباؤ 4 دسمبر کو طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش،اڑیسہ،مغربی بنگال اور بنگلادیش کی ساحلی پٹی متاثر ہوسکتی ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین ماہ کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں جنوبی اور وسطی پنجاب میں تیز دھند تیز ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خشک موسم کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں دھند گہری ہو گی اوریہ موسم شہری آبادی والے علاقوں میں اسموگ کی صورت منفی اثرات ڈالے گا۔ وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ کے گہرے اثرات مرتب ہو نگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دسمبر تا فروری ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول کی بارشیں ہونگی۔ سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دسمبر تا فروری درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube