Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

یو این مشن افریقہ:شہید حوالدار میاں چنوں میں سپرد خاک

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Pak Army

یو این مشن افریقہ میں خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق کو میاں چنوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار محمد شفیق یو این مشن سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

حوالدار شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

حوالدار شفیق رواں سال فروری میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔ اب تک پاکستان کے 162 اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران جام شہادت نوش چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube