Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

کراچی: مقتول عرفان علی مہر کی تدفین آج آبائی علاقے میں ہوگی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی : مقتول ایڈووکیٹ عرفان علی مہر

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کی میت شکارپور روانہ کردی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی جائے گی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان مہر کا قتل ان کے آبائی علاقے میں تنازعے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ جائے واردات سے 30 بور پستول میں استعمال گولیوں کے خول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

مقدمہ درج

گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل پولیس نے مقتول وکیل عرفان علی کے بھائی رضوان علی کی مدعیت میں بدھ کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302، 34 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ نمبر 1505/2021 درج کرلیا۔

واردات

واضح رہے کہ گزشتہ روز یکم دسمبر بروز بدھ دو موٹر سائیکل سواروں نے عرفان مہر کو اس وقت ان کی گاڑی میں نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔ قتل کے وقت ان کا بھتیجا بھی گاڑی میں موجود تھا۔

وکلا احتجاج

واقعہ کے خلاف سندھ بار کونسل کی جانب سے احتجاج اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ کراچی بار کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ وکلاء رہنماؤں کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

اسپتال انتظامیہ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول کو 6-7 گولیاں انتہائی قریب سے منہ پر ماری گئیں۔

سی سی ٹی وی

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اسکول سے ان کا تعاقب کیا اور قریب بظاہر کم سنسان علاقے میں جا کر پہلے گاڑی کو سیدے ہاتھ کی جانب سے روکا اور پھر موٹر سائیکل پیچھے بیٹھے حملہ آور نے ڈرائیونگ سیٹ کے سامنے جا کر ان پر سیدھی فائرنگ کی۔

قتل سے قبل ملزمان نے مقتول سے کوئی لوٹ مار بھی نہیں کی۔ واقعہ اسکول کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube