Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

صدرکے دستخط کے بعدپارلیمنٹ سے منظور 31بل قانون بن گئے

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونیوالے 31 بلز کی منظوری دیدی۔ بلز کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کئے گئے 31 بلوں کی توثیق کرتے ہوئے ان پر دستخط کردیئے۔

مزید جانیے: پاکستان میں ووٹنگ کا طریقہ کارتبدیل،اب ٹھپہ نہیں بٹن دبےگا

اعلامیے کے مطابق جن بلز کی صدر مملکت نے منظوری دی ان میں نجکاری کمیشن، پورٹ قاسم اتھارٹی بل، جسمانی تشدد کیخلاف بل اور عالمی عدالت انصاف بل شامل ہیں۔

صدر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ بل، کووڈ 19 بل اور اینٹی ریپ بل کی بھی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق جن بلوں کی منظوری دی گئی ان میں اسلام آباد چیریٹی رجسٹریشن بل، رینٹ ریسٹرکشن بل، انسداد کرپشن بل اور مسلم فیملی لاء سمیت دیگر ترمیمی بل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 33 بل منظور کرائے گئے تھے جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بل بھی شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube