Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پاکستان میں ایک اور بین الاقوامی ایئرپورٹ کا اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کا درجہ دے دیا۔

حکام کے مطابق ملک میں سیروسیاحت کے فروغ اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر 2 دسمبر سے سے بین الاقوامی پروازوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد سے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد دفعہ متعلقہ حکام کو ہدایت کرچکے ہیں کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل بنانے والوں کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز دیں۔

بدھ 15 ستمبر کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس کہ موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا بےشمار پوٹینشل موجود ہے اور اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سیاحت کے زیر التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube