Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاؤالدین:کنزیومرکورٹ کےجج کے ساتھ بدتمیزی،وکلا کےلائسنس معطل

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Mandi-Bahauddin-police

فائل فوٹو

منڈی بہاؤالدین میں کنزیومرکورٹ کے جج پر مبینہ تشدد کے الزام میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعےکے بعد ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین کے جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وکلا کے لائسنس معطل کردئیے ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین کے جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وکلا کے لائسنس معطل کردئیے ہیں۔پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین کےڈسٹرکٹ بار کے صدرزاہد گوندل اورسیکرٹری یاسر عرفات کا لائسنس معطل کردیا۔ ایڈوکیٹ مطیع الرحمن،اورنگزیب گوندل،ذیشان گوندل کے بھی لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔ تمام نامزد وکلاء کو 6 دسمبر کو ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب بارکونسل نے کہا ہے کہ کنزیومر کورٹ کےجج عبدالجبار کےساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واقعہ بار اور بینچ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کرے گا۔

منڈی بہاؤالدین میں متاثرہ جج نےایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہےکہ وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی ایما پر ان پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔سیشن جج راؤعبدالجبار کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اس واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔متاثرہ جج نے ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنا کر جيل بھيجا تھاجبکہ بار کے صدر کو شو کاز نوٹس ديا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے دونوں افسران کو ضمانت پر رہائی دی تھی۔ايڈيشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضياء کو ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاؤالدين کا اضافی چارج دے ديا گيا ہے۔

 پنجاب بار کونسل نے مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر واقعے میں شریک وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے متعلقہ وکلاء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب بار کے وائس چئیرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ متعلقہ وکلاء شوکاز نوٹس کا جواب لے کر پنجاب بار آفس پیش ہوں۔

ڈی سی منڈی بہاؤالدین اوراسسٹنٹ کمشنرکی سزا معطل

 

گذشتہ ہفتے صارف عدالت کےجج راؤعبدالجبار کی عدالت میں ایک شہری محمد عاصم حسین نے درخواست دائر کی کہ واپڈا کالونی سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ ضلعی انتظامیہ نے  ایک سرکاری ٹیچر حسن علی کے نام کردی ہے۔ انتظامیہ نے محمد عاصم سے زبردستی سرکاری مکان خالی کروا لیا جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل تھا۔

درخواست گزار نے صارف عدالت کو بتایا تھا کہ متعدد بار ڈی سی اور اے سی کو نوٹس بھیجوائے گئے مگر عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کی گئی اورانھوں نے اپنی جگہ پر کلرک رانا محبوب کوعدالت بھیجوا دیا۔ ڈی سی کے کلرک نےعدالت کے ساتھ بدتمیزی کی اور عدالت کے اختیارات کو چیلنج کیا۔

بعد ازاں ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق بسرا نے جج راؤ عبدالجبار کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ میرے کلرک کو چھوڑ دیں اور اسے جانے دیں جس پر عدالت نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے  ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا اور اے سی امتیاز بیگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور جواب طلبی کی۔

دونوں افسران عدالت کو مطمئن نہ کرسکےجس پر عدالت نے دونوں افسران کے ہتک آمیز رویہ پر تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیجوانے کا حکم جاری کیا تھا اور پولیس نے ان افسران کو گرفتار کرکے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube