Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

دھند کے باعث موٹروے ایم2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Fog Motorway FILE 21-11

فائل فوٹو

لاہور میں سردی کے ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا جس کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخو پورہ تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور فیض پور سے سمندری تک بھی دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے کو کھول دیا جائے گا۔

موٹروے پوليس نے ہدایت کر رکھی ہے کہ شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد موٹروے کو امدادی کارروائی کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

دو روز قبل، پنجاب اور خيبر پختونخوا کے ميدانی علاقوں ميں شديد دھند کے باعث لاہور سے ملتان آنے والی موٹر وے ايم تھری کو جڑانوالہ تک اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹروے کو رشکئی تک بند کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube