Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ  15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت145 روپے 82  پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسے پر برقرار رہے گی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 116روپے 53پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ مٹی کی تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی تھی جس کے ساتھ  فی بیرل قیمت 81.51ڈالرز پر آگئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی خام تيل کی قيمت 82.17 فی بيرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد امريکی خام تيل کی قيمت 80.79 فی بيرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube