Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بیرونی دورے سے قبل وہ ان سے باقائدہ اجازت حاصل کریں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونی دوروں کے لیے پہلے ان سے اجازت حاصل کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 ماہ اہم ہیں اس لیے کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ وزراء ان کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جائیں گے۔

دریں اثناء وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کئی سینیٹرز اور ایم این ایز بیرون ملک ہیں اس لیے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے  کہ آئندہ وزراء ان کی اجازت کے بغیر باہر نہ جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube