Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ملکی معاملات کوبہترکرنےکاپہلاقدم شفاف انتحابات ہیں،شاہدخاقان

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے معاملات کو بہتر کرنے کا پہلا قدم شفاف انتحابات ہیں۔

منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد ملک کا احتساب کا نظام ملک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئی ہیں وہ اگرچیرمین نیب سن لیں تو شاید خود ہی عہدہ چھوڑ دیں۔ چیرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا مریضوں کو بھی نہیں بخشا اور فنڈز میں کرپشن سے متعلق رپورٹ کو آئے ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا ہے لیکن چیرمین نیب کی آنکھیں اور منہ ابھی تک بند ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک سال سے براڈ شیٹ بھی سامنے آیا ہے لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے۔ یہاں ایک قرضہ کمیشن بھی بنا تھا لیکن تین سال سے اس کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

ملکی حالات سے متعلق انھوں نے کہا کہ چینی کمیشن بنا تو 70 روپے فی کلو والی چینی ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئی۔ لیکن آج تک چینی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی۔ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سعودی عرب اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی اور اپوزیشن کا کام ہے کہ ملک کی خرابیاں اور وجوہات عوام کے سامنے رکھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube