Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شیخوپورہ: دھند کے باعث 30سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 10 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد موٹروے پر گاڑیوں کی لائن لگ گئی جبکہ سڑک بلاک ہونے سے ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خيبر پختونخوا کے ميدانی علاقوں ميں شديد دھند کے باعث لاہور سے ملتان آنے والی موٹر وے ايم تھری کو جڑانوالہ تک اور  پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹر وے کو رشکئی تک بند کیا گیا تھا۔

موٹروے پوليس نے ہدایت کر رکھی ہے کہ شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube