Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے آئی جی کا پڑوس بھی نہ چھوڑا

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے آئی جی پولیس کا پڑوس بھی نہ چھوڑا، قریبی بنگلے کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرکے چلے گئے۔

پولیس کے مطابق سیکٹر ایف سیون میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی رہائش گاہ کے سامنے والے گھرمیں ڈکیتی ہوئی جس کے دوران ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر35 لاکھ روپے اورزیورات لوٹ لیے۔

گاڑی میں سوار 4 ڈاکو آئے تھے اور اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔ واردات کے بعد ڈاکو بآسانی سے فرار ہوگئے۔

اسلام آباد کی پولیس اپنے ہی چیف کے گھر کے عین سامنے بھی واردات نہ روک سکی  ۔تھانہ کوہسار میں درخواست کے باوجود  پولیس ملزمان کا کوئی سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

متاثرہ خاندان کہتا ہے سیف سٹی بھی اب تو غیر محفوظ ہو چکا۔ گھر کے مالک ذبیح اللہ نے سماء کو بتایا کہ ڈاکو جو گھر پر چیزیں تھیں وہ لے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ڈاکوؤں نے لیپ ٹاپ، فون ، کیش اور زیوارت وغیرہ کچھ نہ چھوڑا۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ وہ 25 برس سال اس گھر میں رہ رہے ہیں جبکہ سامنے ہی آئی جی کا بنگلہ ہے، انہیں توقع تو یہ تھی کہ فوراً ہی کارروائی ہوجاتی اور ڈاکو گرفتار ہوجاتے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 روز میں اسلام آباد میں ڈکیتی و رہزنی کی 25 وارداتیں ہوچکی ہیں۔ شہر اقتدار سے اس دوران 29 گاڑیاں اور 20 موٹرسائیکلیں بھی چوری  ہوئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube