Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

فیصل آباد:خاتون شوہرکےشک،بھائی کی گولی کاشکارہوگئی

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فیصل آباد میں شوہر نے تعلقات کا الزام لگا کر بیوی کو گھر سے نکالا تو میکےآنے پر بھائی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقےغازی آباد کی رہائشی خاتون کوشوہر نے دوسرے مرد سے تعلق کا الزام لگاکرگھر سے بے دخل کردیا تھا لیکن جب خاتون میکے پہنچی تو غصے سے آگ بگولا بھائی نے اس کی کوئی وضاحت نہ سنتے ہوئے گولی مار قتل اس کی جان لے لی۔

خاتون کے دوسرے بھائی کا کہنا تھا کہ گولی مارنے والے بھائی کو غصہ تھا کہ بہن گھر کیوں آئی اس بات پر جھگڑا ہوا اور وہ بہن کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔ مقتولہ کی 2 ہفتے قبل دوسری شادی ہوئی تھی۔

پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube