Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شریف برادران نے چوہدری برادران سے بے وفائی کی،ذوالفقارکھوسہ

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق گورنر پنجاب اور نوازشريف کےانتہائی قريبی ساتھی سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے چوہدری برادران سے بے وفائی کی۔

سماء کے نمائندے محسن بلال کو خصوصی انٹرويو ميں ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ شریف فیملی نے پرويزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنانےکا وعدہ کیا تھا۔ چوہدری برادران کی بات درست ہے کہ شریف برادران نے وعدہ خلافی کی۔

ذوالفقارکھوسہ نے کہا کہ شریف برادران جنہيں سب سےبڑاکرپٹ کہتےتھے اب ان کے ساتھ میز پربیٹھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو کر رہے ہيں وہ سياست نہيں ہے۔ان سے سوال کیا تھا کہ کیا تحریک انصاف میں کسی کےاشارےپرگئےتھے۔ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ عمران خان میرے گھرآئے تھے اورميں کسی کےاشارے پرنہیں چلتا۔

ذوالفقارکھوسہ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ کو آصف زرادری اپنی جماعت میں شامل کرلیں گے  اس پر انھوں نے جواب دیا کہ ميں کسی کا نوکر نہيں ہوں کہ جو جس جانب مرضی چاہے لے جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube