Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

لاہور:شادی سے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

punjab-police

گزشتہ شب لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل ميں ڈيوٹی سر انجام دے کر گھر واپس جانے والی لڑکی کے قاتل کو پوليس نے گرفتار کر ليا۔

پولیس کے مطابق سیکيورٹی گارڈ مقتولہ کو پسند کرتا تھا، شادی سے انکار پر ملزم نے گولی ماردی۔ حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ والدہ کے ساتھ سرونٹ کوارٹرزمیں رہتی تھی جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بہنوئی کے مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نجی ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی، ڈیوٹی سے واپسی پر گارڈ نے اسے روکا تو نيہا نے شور مچادیا جس پر ملزم نے اسے گردن سے پکڑ کر گولی ماردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube