Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

آج نسلہ کونہ ماننے والےکل نکاح نامےسےبھی انکاری ہونگے،فاروق ستار

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے۔ صوبے کو 90فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہوچکے ہیں۔ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بےروز گار کیا جا رہا ہے۔ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube