Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی ميں شارع فيصل پر قائم نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ممکنہ احتجاج کے پيش نظر ڈی سی ایسٹ کی درخواست پر کمشنر کراچی نے دفعہ ايک سو چواليس کا نوٹی فکیشن جاری کرديا۔

نوٹی فيکيشن کے مطابق ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد امن وامان کی صورت حال خراب کرسکتے ہیں۔ اس ليے چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ کام ميں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) نے کہا کہ عمارت گرانے کا پانچ سے دس فیصد کام مکمل ہوچکا، اسی رفتار سے کام ہوا تو 15 سے 20 دن لگیں گے۔

دوسری جانب عمارت گرانے والے ٹھیکیدار نے بتایا ہے کہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے مزدور کام کررہے ہیں۔ عمارت گرانے میں 25 سے 30 دن لگ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو نسلہ ٹاور کے باہر بلڈر ایسوسی ایشن اور متاثرین کے احتجاج کے دوران سڑک میدان جنگ بن گئی تھی۔ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا، لاٹھی چارج کے باعث ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس احتجاج کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا موقف تھا کہ پولیس نے شارع فیصل کو بلاک کرنے سے مظاہرین کو روکا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور سرکاری کام میں مداخلت کی تو لاٹھی چارج کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube