Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 2سیکیورٹی اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمٰن اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرانشاہ میں سیکیورٹی پرمامور پولیس اہلکارلوٹ لیےگئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube