Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

سندھ ہائیکورٹ کا ایم پی آرکالونی میں غیر قانونی تعمیرکردہ عمارت گرانےکاحکم

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت کے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کرمنل کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

عدالت میں درخواست گزار عارف شاہ نے بتایا کہ بلڈر نےغیرقانونی طور پر گراؤنڈ پلس فائیو عمارت تعمیر کی۔ ایس بی سی اے نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ یہ عمارت کسی اپروول کے بغیر تعمیر کی گئی تھی۔ ایس بی سی اے نے اس عمارت کو سیل کیا لیکن بلڈر نے سیل توڑ دی اور یہاں کے مکینوں نے رہائش اختیار کی۔

عدالتی حکم پر ایس بی سی اے کو کارروائی کیلئے سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری کو عمارت گرانے کےلئے ایس بی سی اے سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube