Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

ثاقب نثارنےاگرالزامات کاجواب نہ دیاتو درست ماناجائےگا،خورشیدشاہ

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں اگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےالزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے سماء کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اورتنقید برداشت کرتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز کا ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا اچھی بات ہے،امید ہے کہ مریم نواز شاید آئندہ ایسا نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگا الزام جھوٹ ہو، تاہم اگر ثاقب نثار نے چیلنج نہ کیا تو الزام درست مانا جائے گا۔

خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت سے متعلق بتایا کہ پی پی دور میں میڈیا کو اشتہارات برابری کی بنیاد  پر دیئے گئے۔ ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ ہوتا ہے،اتحاد اور چیز ہے،بیانیہ اور چیز ہوتی ہے۔

ملکی سیاسی حالات پر انھوں نے کہا کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے،کیوں کہ حالات بگڑنے اور انارکی پھیلنے کے نتائج خطرناک ہونگے، کرپشن ختم کرنے کے ذمہ دار ادارے ہی کرپشن کی اصل بنیاد ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے بجائے عوام کا انتخاب ہو۔ انھوں نے کہا کہ ٹروتھ کمیشن بنا کر تمام سیاست دانوں اورآمروں کا احتساب کیا جائے،ججوں کی ٹیپس پہلے بھی آتی رہی ہیں لیکن کسی ذمہ دار کا کچھ نہیں بگڑا،اپنےعہدے سے انصاف کے بجائے دیگر کام ہونگے تو ٹیپس آتی رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube