Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

عبدالعلیم خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کواستعفیٰ پیش کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے اپنےعہدے سے استعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردیا ہے۔

ہفتے کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پرسینئر وزارت اور وزارت خوراک سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔

عبدالعلیم خان نے سینئر وزارت اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدرہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طور پر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں عبدالعلیم خان کی وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے بتایا کہ بطور سینئر وزیر اور وزیرخوراک مستعفی ہونے پروزیراعظم نے رضامندی کا اظہار کیا ۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزارت سے استعفیٰ کی وجوہات سےمتعلق تفصیل سےبتایا ہے، ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد عہدہ اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکورہوں جنھوں نے گزارشات سنيں اور مستعفی ہونے کی اجازت دی، اب بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دوں گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube