Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لوئر دیر:لڑکی کا ریپ کرنےوالا سینئرسول جج گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 1 week ago

ملزم لڑکی کو پشاور سے لوئر دیر لےگیاتھا

لوئر دير ميں سينئر سول جج کی لڑکی سے ریپ کی ميڈيکل رپورٹ ميں تصديق کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی اوعرفان اللہ نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف سیکشن 376 کے تحت ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا اور رقم کا مطالبہ کیا۔ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ رقم نہ ہونے کے باعث اس نے 15 لاکھ روپے کے زیورات ملزم کو دئیے۔

لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ملزم جمشید نے ٹیلی فون کرکے کہا کہ اس کی ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کو زیورات واپس کرنا چاہتا ہے جس کے بعد اس نے لڑکی کو گاڑی بھیج کر پشاور سے اپنے گھر لوئر دیر بلوایا اور شادی کی پیشکش کی۔ لڑکی کے انکار کے بعد اس نے اپنے گھر میں اس کا ریپ کردیا۔ ملزم نے لڑکی کے زیورات بھی واپس نہیں کئے۔

پولیس کے مطابق ميڈيکل رپورٹ ميں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصديق ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube