Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

سعودی عرب کاپاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 5 days ago

فائل فوٹو

سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز منتقلی کے قانونی معاملات طے ہوگئے، رواں ہفتے ہی رقم مل جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب نے کرونا وباء کے باعث پاکستان سے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

سعودی عرب نے تقریباً تین ماہ قبل ستمبر میں مکمل ویکسینیشن والے افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اگست میں غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز منتقلی کے قانونی معاملات طے ہوگئے، رقم رواں ہفتے پاکستان کو مل جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube