Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس جلد شروع ہونے کا امکان

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

پاکستان اور عمان کے مابین سیاحت کے فروغ کے لیے فیری سروس شروع کرنے کے حوالے  سے بات چیت جاری ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں عمان کے سفیر عمر احمد ال مرحون نے گزشتہ روز پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس کے آغاز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

عمان کے سفیر عمر احمد ال مرحون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس فیری سرس کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سیاحت دونوں کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان خاصے عرصے سے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کرنے کے لیے ایک فیری سروس شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ ایسی سروس کے ذریعے دبئی، عمان اور ایران کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہوجائے تاکہ ان ممالک کا دورہ کرنے والے افراد کو متبادل روٹس بھی مہیا ہوسکیں۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پرائیوٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس جلد شروع ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube