Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

کسی کی جان جاتی ہے توہم ذمہ دارنہيں،ترجمان پيٹروليم ڈيلرز

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنےکااعلان

ترجمان پيٹروليم ڈيلرزايسوسی ايشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پيٹرول پمپس کی بندش سے کسی کی جان جاتی ہے توذمہ دار ہم نہيں حکومت ہوگی حکومت کومطالبات تسليم کرنے چاہيے تھے ۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہڑتال سے قبل اعلان کرچکے تھے ایمبولینس والوں نے بروقت پیٹرول نہیں ڈلویا اس لیے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صرف کمپنیوں کے مخصوص پمپس کھلے ہیں اگر لی بلیک میں پیٹرول فروخت ہوری ہے تو اس کی ذمہ داری ان متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے۔

مطالبات کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت کیا ہوگی کے سوال پر ترجمان سے کوئی جواب نہیں بن پایا اور کہا کہ یہ جواب ہمیں نہیں حکومت کو دینا ہے۔

ترجمان پيٹروليم ڈيلرزايسوسی ايشن کا کہنا تھا کہ حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں ہڑتال جاری رہے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube