Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

کیا مریم نواز واقعی پارٹی اشتہارات کی بات کررہی تھیں؟

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

سماء کو الیکشن کمیشن میں جمع گوشواروں کی تفصیل موصول

مریم نواز شریف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ن لیگی دور میں سماء سمیت کچھ ٹی وی چینلز کے اشتہارات روکنے کا اعتراف کیا تھا تاہم بعد ازاں پارٹی ترجمانوں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ن لیگی نائب صدر سرکاری نہیں پارٹی اشتہارات کی بات کررہی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے 2013ء سے 2017ء تک سماء ٹی وی ٹاپ 4 چینلز میں شامل تھا تاہم سرکاری اشتہارات میں اس کا حصہ دسویں نمبر پر رہا۔

مزید جانیے: مریم نوازنےسماٹی وی،اےآروائی کےاشتہارات بند کرنیکااعتراف کرلیا

کيا مريم نواز واقعی پارٹی اشتہارات کی بات کررہی تھيں؟، سماء نے ن ليگ کی جانب سے اليکشن کميشن ميں جمع کرائے گئے گوشواروں کی تفصیلات  حاصل کرلیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع پارٹی گوشواروں کے مطابق مسلم لیگ ن نے 2013ء میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اشتہارات پارٹی کی طرف سے جاری کئے جبکہ 2014ء میں مسلم لیگ نے کوئی پارٹی اشتہار جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کااشتہارات روکنے کااعتراف، حکومت کا انکوائری کا فیصلہ

گوشواروں سے مزید پتہ چلتا ہے کہ 17-2016ء میں جب مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل زور و شور سے چل رہا تھا، اس دوران پارٹی کی جانب سے صرف 90 لاکھ روپے کے اشتہارات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کئے گئے۔

 دوسری جانب اگر انہی سالوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اشتہارات کی بات کی جائے تو وہ 5 ارب روپے بنتے ہیں۔

ویڈیو: سماء ٹی وی نے سچ دکھانے کاخمیازہ کیسے بھگتا؟

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2015ء میں سماء ٹی وی کو نمبر ون پوزیشن پر ہونے کے باوجود سب سے کم سرکاری اشتہارات جاری کئے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube