Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کا شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 900 کلو میٹر تک زمین سے زمین پر ہر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک زمین سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube