Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

مریم نواز کےانکشافات پرتحقیقات کیلئے وزارتِ اطلاعات کی کمیٹی قائم

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

وزارت اطلاعات نے ن لیگی دورمیں میڈیا کو جاری کیے جانے والے اشتہارات کے حوالے سے مریم نواز کے انکشافات پرتحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی سرپرستی میں میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ کی گئی۔ وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ اس ہی میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

مریم نوازنےسماٹی وی،اےآروائی کےاشتہارات بند کرنیکااعتراف کرلیا

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری صحافت پر بنیادی طور پر میڈیا کے سیٹھوں کا کنٹرول ہے۔بڑے میڈیا گروپس نے کل اشتہارات کا ڈیٹا تک چھاپنے کی جرات نہیں کی۔میڈیا کی آزادی کے نام پر بلیک میلنگ کے قلعے تعمیر ہوگئے ہیں اوران قلعوں کو مسمار کرنا پاکستان کے لیے لازم ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافی کی جانب سے جب مریم نواز کی پرانی آڈیو سے متعلق سوال کیا تو اس پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میری آڈیو کو توڑ جوڑ کر پیش کیا گیا، میں اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میری ہی آڈیو ہے اور وہ میں نے ہی کہا تھا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میں ن لیگی دور میں ان کا سوشل میڈیا چلا رہی تھی اور میں نے ہی سماء ٹی وی اور اے آر وائی کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کس حیثیت میں ایک ٹی وی چینل کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube