Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پنجاب کےچندوزراکومیئراورچيرمين ضلع کونسل کےبراہ راست انتخاب پراعتراض

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب کےچند وزراء نے میئر اور چيرمين ضلع کونسل کےبراہ راست انتخاب پر اعتراض اٹھاديا ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ ذرائع کےمطابق 23 نومبر کےصوبائی کابينہ کےاجلاس ميں چند وزراء نے کہا کہ ہر دفعہ مئير اور چيرمين ضلع کونسل کا انتخاب بلواسطہ ہی ہوتا ہےاور اگر براہ راست انتخاب ہوا توہميں نقصان ہوسکتاہے۔

اس پروزيربلديات محمودالرشید نے جواب ديا کہ یہ وزيراعظم کا فيصلہ ہے کہ جيت ہو يا ہار ہميں نظام بہترکرنا ہے۔اس اجلاس ميں فياض الحسن چوہان نےايک مرتبہ پھرشکست ہونے کےخدشےکا اظہار بھی کرديا ہے۔

فياض چوہان نے کہا کہ راولپنڈی کےکنٹونمنٹ انتخابات ميں شکست کی وجہ ٹکٹوں کی غلط تقسيم اور مقامی وزراء اورارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی تھی اوراگر اسی طرح دوبارہ ٹکٹوں کی تقسيم ہوئی توہم کو شکست ہوسکتی ہے۔

فياض چوہان کے جواب ميں وزيرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ انہوں نے تو جن چار لوگوں کےنام فائنل کرکے ٹکٹوں کی سفارش کی تھی وہ تو سارےجيت گئےہيں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کابینہ اجلاسوں میں فیاض الحسن چوہان کی جانب سے پی ٹی آئی کی شکست کے حوالے سے بیانات آتے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube