Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

لاہور:وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا معمہ حل،خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پولیس نے لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ مقتولہ کو سوتن نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اجرتی قاتل سے 2 لاکھ روپے میں قتل کرنے کیلئے معاملات طے کیے تھے اور اسلحہ بھی فراہم کیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے قاتل کا سراغ لگایا اور گرفتار کیا۔

قاتل نے دوران تفتیش شریک جرم رابعہ کا نام بتایا، جس کے کہنے پر اجرتی قاتل نے اسسٹنٹ کو قتل کیا تھا۔

شریک ملزمہ نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر کی عدم توجہ اور خرچہ نہ دینے پر عقیلہ کو قتل کرایا۔ واردات کیلئے شوٹر کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ رابعہ کے ملازم چاند نے بھی واردات میں معاونت کی۔ تمام ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 اکتوبر کی صبح مقتولہ عقیلہ سبحانی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر سے دفتر جانے کیلئے نکلی تو نامعلوم ملزم نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے عقیلہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube