Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

کراچی چڑیا گھر کا سفید شیر انتقال کرگیا

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر انتقال کر گیا، گزشتہ 13 روز سے شیر کی طبیعت خراب تھی۔ کراچی زو میں تقریباً 5 ماہ کے دوران انتقال کرنے والا یہ دوسرا شیر ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں سفیر شیر انتقال کر گیا، وہ گزشتہ 13 روز سے بیمار تھا اور اس کا علاج جاری تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شیر کو پھیپھڑوں کا مرض لاحق تھا، اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

مزید جانیے: کراچی چڑیا گھرکابوڑھا ببرشیر ابدی نیند سوگیا

علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا سفید شیر 2012ء میں افریقا سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفید شیر کے انتقال کی رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل 8 جون 2021ء کو بھی کراچی کے چڑیا گھر میں ایک 18 سالہ شیر انتقال کر گیا تھا، تاہم حکام کے مطابق ایشیائی نسل کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری کرچکا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube