Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ثاقب نثار والی آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی،اعتزازاحسن

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن  نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کرائی ہے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک چال تھی جسے ایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے جس پر سماء ٹی وی مبارکباد کا مستحق ہے۔

اعتزاز احسن  کا کہنا تھا کہ اگر وہ کھیل چل جاتا تو بڑی کاری ضرب لگتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلے ان لوگوں نے ثاقب نثار کی ٹیپ بنا کر رانا شمیم کو سنائی اور پھر ان سے بیان لکھوایا۔

انہوں نے کہا کہ آج رانا شمیم بھی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کہاں پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب پہلے لکھ کر پلان کیا گیا کہ کون کون سے الفاظ چننے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube