Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

بیوی نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

منڈی بہاء الدین میں پوليس نے ايک ماہ قبل ہونیوالے قتل کا معمہ حل کرليا۔ قاتل کوئی اور نہيں مقتول کی بیوی نکلی، جس نے تيسری شادی کيلئے اپنے ساتھی کيساتھ ملکر شوہر کی ناصرف جان لی بلکہ اُس کے ٹکڑے کرکے جلا ڈالے، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر برآمد کرلیا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور پھر دیور پر اپنی بیٹی کو اغواء کرنے کا بھی الزام لگایا تاہم پولیس نے ایک ماہ کے اندر ہی معاملے کی حقیقت کا کھوج لگالیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر خاتون کو حراست میں لیا جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

خاتون روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شوہر کے دوست یوسف سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی، جس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پہلے قتل کیا اور بعد ازاں اس کے ٹکڑے کرکے جلادیئے۔

دوران تفتیش خاتون نے اپنے مقتول شوہر پر شک کرنے اور تشدد کے الزامات بھی لگائے۔ دونوں کی رفاقت 20 سال پر محیط تھی۔

پولیس نے خاتون کے ساتھ اس جرم میں شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر بھی برآمد کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube