Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی:شہری نےڈاکوؤں کوگاڑی سےروندکرگولی ماردی

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی ميں کورنگی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ايک ڈاکو دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی روڈ پر 2 ڈاکو لوٹ مار کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوئے تو لٹنے والے شہری نے ان کا پیچھا کیا اور موقع ملنے پر ان کی موٹرسائيکل کو اپنے کار سے ٹکرمارکرگر ادیا۔

موٹر سائیکل سےگرنے کے بعد ڈاکوؤں اورشہری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سیف اور غفور نامی دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں سیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس مقابلے میں شہری کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ کورنگی روڈ پر لوٹ مار کے واقعات عام ہیں اور وہاں آئے دن شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں مال اور کبھی کبھار جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube