Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم نے 21گریڈ کے سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کاحکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

PM Imran Khan

کابینہ ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری کو سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ وزیراعظم نے 21ویں گریڈ کے افسر حماد شمیمی کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو حماد شمیمی کیخلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روز میں مکمل کی جائے، انکوائری سول سرونٹس رولز کے تحت کی جائے گی، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی نے پاکستان تحریک انصاف اور طالبان حکومت میں مشابہت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دیا تھا۔

شمیمی کا کہنا تھا کہ ’’پی ٹی آئی اور [افغان] طالبان کے درمیان ایک مماثلت یہ ہے کہ دونوں سوچ رہے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کیسے چلائی جائے‘‘ اور ’’دونوں نے اپنی امیدیں آبپارہ سے لگائی ہوئی ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور اسی طرح کی دیگر ایپلی کیشنز پر اپنے خیالات کے اظہار یا بحث میں شامل ہونے سے تقریباً روک دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube