Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

صوابی : لاپتہ ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش برآمد

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چار روز قبل لاپتہ ہونے والے صوابی کے علاقے اسماعیلہ کے رہائشی ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش گجو خان میرہ سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 11 نومبر کو مقتول کے بھائی مدثر نے پولیس کو رپورٹ درج کی اس کا بھائی ٹریفک پولیس اہلکار علی اکبر ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔

پولیس کے مطابق بھائی کے اطلاع کے بعد پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم 4 دن تک وہ ٹیم کیا کررہی تھی اور وہ ملزمان کو پکڑنے یا مقتول کو ریسکیو کرنے میں کامیاب کیوں نہیں ہوسکے اس بات کا تذکرہ پولیس پریس ریلز میں موجود نہیں۔

پولیس کے مطابق کل شام کو تھانہ زیدہ کے حدود گجو خان میرہ سے علی اکبر کی لاش برآمد کرلی گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں ورثاء کے موجودگی میں پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔

مقتول پولیس اہلکار کے خاندان نے پولیس کو بتایا کہ مقتول کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کسی پر شک ہے۔

پولیس نے مقتول پولیس اہلکار کے والد کے مدعیت میں قتل اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل اور سراغ رساں ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube