Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

نون لیگی خاتون رکن اسمبلی کو میسجز کرنےپر نوجوان گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مسلم ليگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو تنگ کرنے والا نوجوان راولپنڈی سے گرفتارکرليا گیا۔

گرفتاری کے لیے ایف آئی اےلاہور سائبر کرائم نے راولپنڈی میں کارروائی کی جبکہ ملزم عمران خان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی کے کہنا ہے کہ ملزم عمران خان مبینہ طور پر خاتون ایم پی اے ثانیہ عاشق کو  موبائل میسجز کے ذریعے تنگ کرتا تھا جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

مریم نواز کی قریبی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے  درخواست دی تھی کہ اس کو موبائل فون پر کوئی شخص میسجز کرکے تنگ کررہا ہے  جس پر ایف آئی اے سائبرکرائم کی ٹیم نے ٹیکسلا سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

گرفتارملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھ کر انہیں میسجز کیے تھے جس کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا۔

ایف آئی اے لاہور سائبرکرائم ونگ نے ملزم عمران خان کا موبائل قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube