Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ کے خواجہ سراؤں کی صوبائی صدر سمیت 25 گرو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس حوالے سے کراچی میں بدھ کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران خواجہ سراؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں رنگ و نسل کا فرق نہیں رکھا جاتا، اس میں گورا کالا ، ہندو مسلم سب ایک خاندان کی طرح پارٹی کے لیے کام کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے خواجہ سراؤں کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کے ذریعے خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دلائے گی۔

اس موقع پر خواجہ سراؤں کی صوبائی ایسوسی ایشن کی صدر بندیا رانا نے بتایا کہ سندھ میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد تقریباً 5 ہزار ہے جبکہ کراچی میں یہ 18 ہزار سے زائد ہیں۔

بندیا رانا کہا کہ خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے اس وجہ سے انہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیوں کہ یہ پارٹی ہمارے لیے کچھ کام کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہر مظلوم طبقے کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اس لیے ہماری برادری چاہتی ہے ایسا وزیر اعظم آئے جو ہمیں بھی حقوق دلائے۔

اس موقع پر خواجہ سرا زیرش نے کہا کہ نہ ہی خواجہ سراؤں کے پاس ان کی ماں ہوتی ہے اور نہ ہی باپ جس کی وجہ سے نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی مسائل کے حل کے لیے اگر پیپلز پارٹی خواجہ سراؤں  کی مدد کرے اور انہیں بحیثیت ووٹر رجسٹر کروا دے تو برادری کے سندھ بھر کے 50 ہزار ووٹ اسی پارٹی کو دلوائے جائیں گے۔

پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک لبرل جماعت ہے اس لیے ان کی برادری نے یہ فیصہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی برادری کی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھی نمائندگی ہو۔

خواجہ سرا شہزادی خان جو ایک این جی او میں کام کرتی ہیں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کی برادری کے افراد تعلیم کے زیور سے آرستہ ہوجائیں جس کے لیے حکومت کی مدد درکار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube