Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

اہم قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہوگا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
parliament

فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (بدھ کو) طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و اتحادی ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں اسپورٹس مین جیت کی امید کیساتھ ہی میدان میں اترتا ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس کل (بدھ کو) دن 12 بجے ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اور انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس سے ایک روز پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں قانونی ٹیم اور حکومتی و اتحادی ارکان سے ملاقاتیں کیں اور تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سمیت متحدہ کے تمام مطالبات جلد پورے کریں گے۔

متحدہ ارکان نے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

صحافیوں کے اس سوال پر کہ اجلاس میں کامیابی کیلئے کتنے پراُمید ہیں؟، وزیراعظم بولے کھلاڑی ہوں ہار کا تو کبھی سوچا ہی نہیں، اسپورٹس مین جب میدان میں قدم رکھتا ہے تو ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہی جیتے گا۔

عمران خان  نے جوائنٹ سیشن سے پہلے مشاورت کیلئے پارٹی و اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی بیٹھک بھی بلا لی۔ حکومتی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ قانون سازی میں اسے مشکل نہیں ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہمیشہ کیلئے شفاف انتخابات ہوں، آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوئی، جوائنٹ سیشن کی حکمت عملی اور پنجاب میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب اپوزیشن بھی جوڑ توڑ میں لگی ہوئی ہے، شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرلی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021ء پیش کئے جائیں گے، اجلاس میں انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کلبھوشن یادیو اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل بھی اجلاس میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈ فیسلیٹیشن بل پیش کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک پاکستان بینکنگ سروسز کارپورشن ترمیمی بل 2021ء بھی پیش ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق مشترکہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل پیش کیا جائے گا جبکہ مسلم فیملی لاء کے دو بل بھی پیش ہوں گے، اینٹی ریپ بل 2021ء بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق حیدرآباد انسٹیٹیوٹ ٹیکنیکل مینیجمنٹ سائنس بل بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube