Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شہبازشریف ٹی ٹی کیس: اہم ملزم دو سال بعد گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نيب اور اسلام آباد پوليس نے شہباز شريف ٹی ٹی کیس کے اہم ملزم علی احمد کو 2 سال بعد گرفتار کرليا، ملزم کے نام پر کمپنی کے ذريعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ علی احمد، شہباز شريف کے دور حکومت ميں ڈائريکٹر وزيراعلیٰ آفس کے عہدے پر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزم علی احمد گزشتہ 2 سال سے نيب کو مطلوب تھا تاہم وہ گرفتاری سے بچتا رہا، نيب کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم اسلام آباد ميں چھپا ہوا ہے جس کے بعد مقامی پوليس کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا گیا، ملزم شہباز شريف کے دور حکومت ميں وزيراعلیٰ آفس کا ڈائريکٹر رہا۔

نیب کے مطابق علی احمد کی کمپنی جی اینڈ سی کے ذريعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ نيب حکام پرامید ہیں کہ گرفتاری سے کيس ميں اہم پيشرفت ہوگی۔

شہباز شریف ٹی ٹی کیس میں ملزم علی احمد کو گزشتہ سال 26 نومبر کو احتساب عدالت نے مفرور قرار ديا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube