Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

سندھ اسمبلی: نسلہ ٹاورسمیت غیرقانونی عمارتوں کے حق میں قراردادمنظور

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

غیرقانونی تعمیرات کے حق میں سندھ اسمبلی ميں حکومتی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزيشن نے شور شرابا کيا، کاپياں پھاڑ ديں۔

سندھ اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے ندا کھوڑو نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے حق میں ایسی قرارداد پیش کی جو سپریم کورٹ کے حکم کے بھی خلاف تھی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ  سندھ حکومت عوام کے مفاد میں ایسا قانون لائے جس سے تعمیرات کو ریگولرائز کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق اس ایوان کو ایسی تعمیرات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا جن کے پاس سرکاری اداروں کی منظوریاں موجود ہیں۔

قرارداد پر بحث شروع ہوئی تو حکومتی رکن اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی جوش خطابت میں کئی قدم آگے نکل گئے، بولے کہ مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم کی غلطیوں کی سزا غریبوں کو دیں؟۔

 اپوزیشن ارکان نے اس قرار داد کو سپریم کورٹ  کے حکم کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ  سرکاری اداروں کے غیرقانونی اقدامات کی توثیق قرار دیا۔

اپوزیشن ارکان نے حکومتی قرار داد کے خلاف تقاریر تو بہت پُرجوش انداز میں کیں مگر جب قرار داد پر رائے شماری کا وقت آیا تو یہ ساری تقریریں صدا بصحرا ثابت ہوئیں، قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube